(۳۵۳۸۷) حَدَّثَنَا مروان بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ عَبَّاسٍ الْعَمِّیِّ ، قَالَ : بَلَغَنِی أَنَّ دَاوُد النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَقُولُ فِی دُعَائِہِ : سُبْحَانَک اللَّہُمَّ أَنْتَ رَبِّی ، تَعَالَیْت فَوْقَ عَرْشِکَ ، وَجَعَلْت خَشْیَتَکَ عَلَی مَنْ فِی السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ ، فَأَقْرَبُ خَلْقِکَ مِنْک مَنْزِلَۃً أَشَدُّہُمْ لَک خَشْیَۃً ، وَمَا عِلْمُ مَنْ لَمْ یَخْشَک ، أَوْ مَا حِکْمَۃُ مَنْ لَمْ یُطِعْ أَمْرَک۔
(٣٥٣٨٧) حضرت عباس العمّی کہتے ہیں : مجھ تک یہ بات پہنچی ہے کہ حضرت داؤد (علیہ السلام) دعا میں یوں فرمایا کرتے تھے : پاک ہے تو اے اللہ ! تو میرا پروردگار ہے، تو اپنے عرش پر (اپنی شان کے مناسب) جلوہ نما ہے، آسمان و زمین میں بسنے والوں پر تو نے اپنا رعب طاری کر رکھا ہے، مخلوق میں جو تجھ سے سب سے زیادہ ڈرنے والا ہے وہی سب سے زیادہ تجھ سے قریب ہے۔ جو تجھ سے نہ ڈرتا ہو اس کا علم بےکار ہے ! یا (پھر فرمایا) جو تیری اطاعت نہ کرتا ہو وہ بےعقل ہے۔