hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35394

.

ابن أبي شيبة

35394
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۳۹۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنِ الْمِنْہَالِ، عَنْ عَبْدِاللہِ بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ: أَوْحَی اللَّہُ إِلَی دَاوُد عَلَیْہِ السَّلاَمُ أَنْ أَحِبَّنِی وَأَحِبَّ أَحِبَّائِی ، وَحَبِّبْنِی إِلَی عِبَادِی ، قَالَ : یَا رَبِ ، أُحِبُّک وَأُحِبُّ أَحِبَّائَک فَکَیْفَ أُحْبِبْک إِلَی عِبَادِکَ ؟ قَالَ : اذْکُرُونِی لَہُمْ فَإِنَّہُمْ لَنْ یَذْکُرُوا مِنِّی إِلاَّ خَیْرًا۔
(٣٥٣٩٥) حضرت عبداللہ بن حارث کہتے ہیں : اللہ جل شانہ نے حضرت داؤد (علیہ السلام) پر وحی نازل فرمائی کہ مجھ سے محبت کرو اور میرے چاہنے والوں سے بھی محبت کرو اور مجھے میرے بندوں کا محبوب بنادو۔ داؤد (علیہ السلام) نے عرض کیا : اے میرے رب ! میں آپ سے محبت کرتا ہوں اور آپ کے چاہنے والوں سے بھی محبت کرتا ہوں، لیکن میں آپ کو آپ کے بندوں کا محبوب کیسے بناؤں ؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ان کے سامنے میرا ذکر کیجئے، کیونکہ وہ یقیناً میرا ذکر بھلائی کی باتوں سے ہی کریں گے (توخود بخود ان کے دل میں میری محبت پیدا ہوجائے گی) ۔