(۳۵۳۹۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَیْمٍ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِیِّ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ مُحْرِزٍ ، قَالَ : کَانَ لِدَاوُدَ نَبِیِّ اللہِ عَلَیْہِ السَّلاَمُ یَوْمَ یَتَأَوَّہُ فِیہِ فَیَقُولُ : أَوَّہ مِنْ عَذَابِ اللہِ ، أَوَّہ مِنْ عَذَابِ اللہِ أَوَّہ مِنْ عَذَابِ اللہِ ، أَوَّہ مِنْ عَذَابِ اللہِ ، ولاَ أَوَّہ ، قَالَ : فَذَکَرَہَا ذَاتَ یَوْمٍ فِی مَجْلِسٍ فَغَلَبَہُ الْبُکَائُ حَتَّی قَامَ۔
(٣٥٣٩٨) حضرت صفوان بن محرز کہتے ہیں : اللہ تعالیٰ کے نبی داؤد (علیہ السلام) کبھی بہت درد مند ہوجاتے تو فرمایا کرتے : میں عذاب اِلٰہی (کے خیال) سے غم گین ہوا جاتا ہوں، میں عذاب اِلٰہی (کے خیال) سے غم گین ہوا جاتا ہوں، میں عذاب اِلٰہی (کے خیال) سے غم گین ہوا جاتا ہوں، میں عذاب اِلٰہی (کے خیال) سے غم گین ہوا جاتا ہوں، اس کے سوا مجھے اور کوئی غم نہیں ہے۔ راوی کہتے ہیں : ایک دن کسی مجلس میں آپ (علیہ السلام) کو عذاب اِلٰہی کا خیال آگیا تو آپ پر اس طرح آہ وزاری کا غلبہ ہوا کہ آپ کو وہاں سے اٹھنا پڑا۔