hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35456

.

ابن أبي شيبة

35456
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۴۵۷) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ وَیَعْلَی ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ وَہْبٍ ، عَنْ أَبِی ذَرٍّ ، قَالَ : قَالَ لِی النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : انْظُرْ یَا أَبَا ذَرٍّ أَرْفَعَ رَجُلٍ تَرَاہُ فِی الْمَسْجِدِ ، قَالَ : فَنَظَرْت فَإِذَا بِرَجُلٍ عَلَیْہِ حُلَّۃٌ ، فَقُلْتُ: ہَذَا ، قَالَ: فَقَالَ: انْظُرْ أَوْضَعَ رَجُلٍ تَرَاہُ فِی الْمَسْجِدِ ، قَالَ : فَنَظَرْت فَإِذَا رَجُلٌ عَلَیْہِ أَخْلاَقٌ ، فَقُلْتُ: ہَذَا، فَقَالَ : ہَذَا خَیْرٌ مِنْ مِلْئِ الأَرْضِ مِنْ ہَذَا۔ (احمد ۱۵۷)
(٣٥٤٥٧) حضرت ابوذر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے ایک مرتبہ فرمایا کہ دیکھ تمہیں مسجد میں سب سے زیادہ عالی شان شخص کون نظر آرہا ہے ؟ میں نے غور کیا تو مسجد میں ایک آدمی ایسا تھا جس کے بدن پر عمدہ لباس تھا۔ میں نے کہا یہ ہے۔ پھر آپ نے فرمایا کہ مسجد میں سب سے زیادہ کم تر شخص کون سا ہے ؟ میں نے غور کیا تو دیکھا کہ ایک آدمی ہے جس کے جسم پر بوسیدہ لباس ہے میں نے عرض کیا کہ یہ ہے۔ آپ نے فرمایا کہ اگر پہلے جیسوں سے ساری زمین بھی بھر جائے تو یہ دوسرا ان سب سے بہتر ہے۔