(۳۵۴۶۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنِ ابْنِ سَابِطٍ ، قَالَ : ذُکِرَ رَجُلٌ عِنْدَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَأُحْسِنَ عَلَیْہِ الثَّنَائُ ، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : کَیْفَ ذِکْرُہُ لِلْمَوْتِ فَلَمْ یُذْکَرْ ذَلِکَ منہ ، فَقَالَ : مَا ہُوَ کَمَا تَذْکُرُونَ۔ (ابو نعیم ۲۹۹)
(٣٥٤٦٩) حضرت ابن سابط سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے ایک آدمی کا ذکر ہوا اور اس کی اچھی تعریف کی گئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : ” اس کا موت کو یاد کرنے کا رویہ کیسا ہے ؟ “ تو یہ بات ان کے حوالہ سے ذکر نہیں کی گئی۔ اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” وہ شخص ایسا نہیں ہے جیسا تم نے ذکر کیا ہے۔