(۳۵۴۸۰) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عن حمید ، عَنْ مُوَرَّقٍ الْعِجْلِیّ ، قَالَ : قرَأَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: {أَلْہَاکُمُ التَّکَاثُرُ حَتَّی زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ} قَالَ : فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَیْسَ لَک مِنْ مَالِکِ إِلاَّ مَا أَکَلْتَ فَأَفْنَیْتَ ، أَوْ لَبِسْتَ فَأَبْلَیْتَ ، أَوْ تَصَدَّقْتَ فَأَمْضَیْتَ۔ (مسلم ۲۲۷۳۔ ترمذی ۲۳۴۲)
(٣٥٤٨٠) حضرت مؤرق عجلی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے { أَلْہَاکُمُ التَّکَاثُرُ حَتَّی زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ } کی تلاوت کی۔ راوی کہتے ہیں پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہارے لیے تمہارے مال میں سے صرف وہی کچھ مال ہے جو تم نے کھالیا اور ختم کردیا۔ یا تم نے پہن لیا اور پرانا کردیا یا تم نے صدقہ کردیا اور (آگے) چھوڑ دیا۔