hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35488

.

ابن أبي شيبة

35488
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۴۸۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ہِشَامٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَأْخُذُہُ الْعِبَادَۃُ حَتَّی یَخْرُجَ عَلَی النَّاسِ کَأَنَّہُ الشَّنُّ الْبَالِی ، وَکَانَ أَصْبَحَ النَّاسِ ، فَقِیلَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، أَلَیْسَ قَدْ غَفَرَ اللَّہُ لَک ، قَالَ : أَفَلاَ أَکُونُ عَبْدًا شَکُورًا۔ (بخاری ۴۸۳۷۔ مسلم ۲۱۷۲)
(٣٥٤٨٩) حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو (اللہ کی) عبادت اس طرح سے مصروف کرتی کہ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کے پاس تشریف لاتے تو گویا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بہت پرانے مشکیزہ کی طرح ہوتے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمام لوگوں میں سب سے زیادہ خوبصورت تھے۔ چنانچہ عرض کیا گیا یا رسول اللہ 5! کیا یہ بات نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو معاف کردیا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو کیا میں شکر کرنے والا بندہ نہ بنوں۔