hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35495

.

ابن أبي شيبة

35495
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۴۹۶) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ سَعْدٍ الطَّائِیِّ ، أَنَّہُ بَلَغَہُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : مَا مِنْ مُؤْمِنٍ یُطْعِمُ مُؤْمِنًا جَائِعًا إِلاَّ أَطْعَمَہُ اللَّہُ مِنْ ثِمَارِ الْجَنَّۃِ ، وَمَا مِنْ مُؤْمِنٍ یَسْقِی مُؤْمِنًا عَلَی ظَمَأٍ إِلاَّ سَقَاہُ اللَّہُ مِنْ رَحِیقٍ مَخْتُومٍ ، وَمَا مِنْ مُؤْمِنٍ یَکْسُو مُؤْمِنًا عَارِیًّا إِلاَّ کَسَاہُ اللَّہُ مِنْ خُضْرِ الْجَنَّۃِ۔ (ترمذی ۲۴۴۹۔ احمد ۱۳)
(٣٥٤٩٦) حضرت سعد طائی سے روایت ہے کہ انھیں یہ بات پہنچی کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کوئی بھی بندہ مومن کسی مومن کو کھانا نہیں کھلاتا مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اس کو جنت کے پھلوں میں سے کھلائے گا اور کوئی بھی بندہ مومن کسی مومن کو پیاس کی وجہ سے پانی نہیں پلاتا مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اس کو خالص شراب پلائیں گے اور کوئی بھی مومن کسی مومن کو جو ننگا ہو کپڑا نہیں پہناتا مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اس کو جنت کا سبز لباس پہنائیں گے۔