(۳۵۵۱۶) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : جَائَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِلَی بَیْتِ ابْنَتِہِ فَاطِمَۃَ فَرَأَی سِتْرًا مَنْشُورًا فَرَجَعَ ، قَالَ : فَأَتَاہُ عَلِیٌّ ، فَقَالَ : أَلَمْ أُخْبِرْک أَنَّک أَتَیْتَ ابْنَتَکَ فَلَمْ تَدْخُلْ ، قَالَ : فَقَالَ : أَفَلَمْ أَرَہَا سَتَرَتْ بَیْتَہَا بِنَفَقَۃٍ فِی سَبِیلِ اللہِ ، فَقِیلَ لِلْحَسَنِ : وَمَا کَانَ ذَلِکَ السِّتْرُ ، قَالَ : قِرَامٌ أَعْرَابِیٌّ ، ثَمَنُہُ أَرْبَعَۃُ الدَّرَاہِمَ ، کَانَتْ تَنْشُرُہُ فِی مُؤَخَّرِ الْبَیْتِ۔
(٣٥٥١٦) حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ 5، اپنی بیٹی حضرت فاطمہ (رض) کے گھر کی طرف تشریف لائے تو آپ نے پھیلا ہوا ایک پردہ دیکھا۔ پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) واپس ہوگئے۔ راوی کہتے ہیں پھر حضرت علی (رض) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حاضر ہوئے اور عرض کیا۔ مجھے یہ کیا خبر ملی ہے کہ آپ اپنی بیٹی کے ہاں تشریف لائے لیکن اندر نہیں آئے ؟ راوی کہتے ہیں اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” کیا میں نے ان کو نہیں دیکھا کہ انھوں نے راہ خدا کے خرچہ سے اپنے گھر پر پردہ لٹکایا ہوا تھا ؟ “ حضرت حسن سے پوچھا گیا یہ پردہ کون سا تھا ؟ انھوں نے فرمایا : دیہاتی پردہ تھا جس کی قیمت چار دراہم کی تھی۔ حضرت فاطمہ (رض) اس کو گھر کے پچھلے حصہ میں پھیلا دیتی تھیں۔