hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35540

.

ابن أبي شيبة

35540
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۵۴۱) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : قَالَ : یُؤْتَی بِأَشَدِّ النَّاسِ کَانَ بَلاَئً فِی الدُّنْیَا مِنْ أَہْلِ الْجَنَّۃِ ، فَیَقُولُ اللَّہُ : اصْبُغُوہُ صِبْغَۃً فِی الْجَنَّۃِ ، فَیُصْبَغُ فِیہَا صِبْغَۃً فَیَقُولُ اللَّہُ : یَا ابْنَ آدَمَ ، ہَلْ رَأَیْت بُؤْسًا قَطُّ ، أَوْ شَیْئًا تَکْرَہُہُ فَیَقُولُ : لاَ وَعِزَّتِکَ ، مَا رَأَیْت شَیْئًا أَکْرَہُہُ قَطُّ ، ثُمَّ یُؤْتَی بِأَنْعَمِ النَّاسِ فِی الدُّنْیَا مِنْ أَہْلِ النَّارِ فَیَقُولُ : اصْبُغُوہُ صِبْغَۃً فِی النَّارِ ، فَیُصْبَغُ فِیہَا فَیَقُولُ : یَا ابْنَ آدَمَ ہَلْ رَأَیْت قَطُّ قُرَّۃَ عَیْنٍ فَیَقُولُ : لاَ وَعِزَّتِکَ مَا رَأَیْت خَیْرًا قَطُّ۔ (مسلم ۲۱۶۲۔ ابن ماجہ ۴۳۲۱)
(٣٥٥٤١) حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” اہل جنت میں سے ایک ایسے آدمی کو لایا جائے گا جو دنیا میں بہت زیادہ مصیبتوں کا شکار ہوگا۔ تو ارشاد خداوندی ہوگا۔ اس آدمی کو جنت میں ایک غوطہ دو ۔ چنانچہ اس آدمی کو جنت میں غوطہ دیا جائے گا۔ پھر اللہ تعالیٰ فرمائیں گے اے آدم کے بیٹے ؟ کیا تو نے کبھی کوئی تکلیف یا ناپسندیدہ چیز دیکھی ہے ؟ وہ جواب دے گا۔ نہیں، آپ کی عزت کی قسم ! میں نے کبھی کوئی ناپسندیدہ چیز نہیں دیکھی۔ پھر اس کے بعد اہل جہنم میں سے اس آدمی کو لایا جائے گا جو دنیا میں سب سے زیادہ نعمتوں میں رہا ہوگا۔ ارشاد خداوندی ہوگا۔ اس کو جہنم میں ایک غوطہ دو ۔ چنانچہ اس کو جہنم میں غوطہ دیا جائے گا۔ پھر اللہ تعالیٰ پوچھیں گے : اے آدم کے بیٹے ! تم نے کبھی آنکھوں کی ٹھنڈک دیکھی ہے ؟ وہ جواب دے گا۔ آپ کی عزت کی قسم ! نہیں، میں نے تو کبھی کوئی خیر نہیں دیکھی۔