hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35580

.

ابن أبي شيبة

35580
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۵۸۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِیُّ ، عَنْ مَالِکٍ ، عَنْ أَبِی السَّفَرِ ، قَالَ : دَخَلَ عَلَی أَبِی بَکْرٍ نَاسٌ مِنْ إخْوَانِہِ یَعُودُونَہُ فِی مَرَضِہِ فَقَالُوا لہ : یَا خَلِیفَۃَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَلاَ نَدْعُو لَک طَبِیبًا یَنْظُرُ إلَیْک ، قَالَ : قَدْ نَظَرَ إلَیَّ ، قَالُوا : فَمَاذَا قَالَ لَک ، قَالَ : قَالَ : إنِّی فَعَّالٌ لِمَا أُرِید۔
(٣٥٥٨١) حضرت ابوالسفر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوبکر (رض) کی بیماری کے دوران ان کے بھائیوں میں سے کچھ لوگ ان کی عیادت کے لیے آئے اور انھوں نے حضرت ابوبکر (رض) سے کہا : اے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خلیفہ ! کیا ہم آپ کے لیے حکیم کو نہ بلائیں جو آپ کو دیکھے۔ حضرت ابوبکر (رض) نے کہا : میری طرف طبیب نے دیکھ لیا ہے۔ لوگوں نے پوچھا پھر اس نے آپ سے کیا کہا ہے ؟ حضرت ابوبکر (رض) نے فرمایا : حکیم نے کہا ہے میں نے جو ارادہ کرلیا ہے اس کو ضرور کروں گا۔