hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35590

.

ابن أبي شيبة

35590
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۵۹۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن مُحَمَّدِ بْنِ شِہَابٍ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : لاَ تَعْتَرِضْ فِیمَا لاَ یَعْنِیکَ وَاعْتَزِلْ عَدُوَّک ، وَاحْتَفِظْ مِنْ خَلِیلِکَ إِلاَّ الأَمِینَ فَإِنَّ الأَمِینَ مِنَ الْقَوْمِ لاَ یُعَادِلُہُ شَیْئٌ ، وَلاَ تَصْحَبَ الْفَاجِرَ فَیُعَلِّمْک مِنْ فُجُورِہِ ، وَلاَ تُفْشِ إلَیْہِ سِرَّک وَاسْتَشِرْ فِی أَمْرِکَ الَّذِینَ یَخْشَوْنَ اللَّہَ۔
(٣٥٥٩١) حضرت محمد بن شہاب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے ارشاد فرمایا : تم اپنے غیر متعلقہ کاموں میں تعرض نہ کرو۔ اور اپنے دشمن سے علیحدہ رہو۔ اور اپنے دوستوں میں سے صرف امانتدار کو خاص کرو۔ کیونکہ لوگوں میں سے امانتدار آدمی کے مقابل کوئی چیز نہیں ہے۔ اور فاجر آدمی کی صحبت نہ پکڑو کہ وہ تمہیں بھی اپنے فجور کی تعلیم دے گا۔ اور تم اس کو اپنا راز نہ بتاؤ۔ اور تم اپنے معاملات میں ان لوگوں سے مشورہ کرو جو اللہ تعالیٰ سے خوف رکھتے ہوں۔