hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35687

.

ابن أبي شيبة

35687
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۶۸۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ أَبِی حَنِیفَۃَ سَمِعَہُ مِنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : یُعْرَضُ النَّاسُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عَلَی ثَلاَثَۃِ دَوَاوِینَ : دِیوَانٌ فِیہِ الْحَسَنَاتُ ، وَدِیوَانٌ فِیہِ النَّعِیمُ ، وَدِیوَانٌ فِیہِ السَّیِّئَاتُ ، فَیُقَابَلُ بِدِیوَانِ الْحَسَنَاتِ دِیوَانُ النَّعِیمِ ، فَیَسْتَفْرِغُ النَّعِیمُ الْحَسَنَاتِ ، وَتَبْقَی السَّیِّئَاتُ مَشِیئَتُہَا إِلَی اللہِ تَعَالَی ، إنْ شَائَ عَذَّبَ ، وَإِنْ شَائَ غَفَرَ۔
(٣٥٦٨٨) حضرت ابن مسعود (رض) سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ قیامت کے دن لوگوں کو تین دفتروں پر پیش کیا جائے گا۔ ایک دفتر جس میں نیکیاں ہوں گی اور ایک دفتر جس میں نعمتیں ہوں گی اور ایک دفتر جس میں گناہ ہوں گے۔ پس نعمتوں والے دفتر کو نیکیوں والے دفتر کے مقابل لایا جائے گا۔ چنانچہ نیکیاں تو نعمتوں کے بدلے میں فارغ ہوجائیں گی اور خطائیں باقی رہ جائیں گی جو اللہ کی مشیت کے متعلق ہوں گی۔ اگر اللہ چاہے تو عذاب دے اور اگر چاہے تو معاف کردے۔