hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35694

.

ابن أبي شيبة

35694
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۶۹۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ زُبَیْدِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ مُرَّۃَ بْنِ شَرَاحِیلَ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : {اتَّقُوا اللَّہَ حَقَّ تُقَاتِہِ} وَحَقُّ تُقَاتِہِ أَنْ یُطَاعَ فَلاَ یُعْصَی ، وَأَنْ یُذْکَرَ فَلاَ یُنْسَی ، وَأَنْ یُشْکَرَ فَلاَ یُکْفَرُ وَإِیتَائُ الْمَالِ عَلَی حُبِّہِ أَنْ تُؤْتِیَہُ وَأَنْتَ صَحِیحٌ شَحِیحٌ تَأْمَلُ الْعَیْشَ وَتَخَافُ الْفَقْرَ ، وَفَضْلُ صَلاَۃِ اللَّیْلِ عَلَی صَلاَۃِ النَّہَارِ کَفَضْلِ صَدَقَۃِ السِّرِّ عَلَی صَدَقَۃِ الْعَلاَنِیَۃِ۔
(٣٥٦٩٥) حضرت مرہ بن شراحیل سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ نے فرمایا : { اتَّقُوا اللَّہَ حَقَّ تُقَاتِہِ } اور حق تقاتہ یہ ہے کہ فرمان برداری کی جائے۔ نافرمانی نہ کی جائے۔ یاد کیا جائے، بھلایا نہ جائے اور شکر کیا جائے، نافرمانی نہ کی جائے۔ اور مال کا محبت کے باوجود دینا یہ ہے کہ تم مال کو اس حالت میں خرچ کرو جبکہ تم صحت مند، تندرست ہو، تم عیش کرنا چاہتے ہو اور فقر سے ڈرتے ہو اور رات کی نماز کی فضیلت دن کی نماز پر ایسی ہے جیسے مخفی صدقہ کی اعلانیہ صدقہ پر فضیلت ہوتی ہے۔