(۳۵۷۱۲) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ ، عَنْ خَیْثَمَۃ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : انْظُرُوا النَّاسَ عِنْدَ مَضَاجِعِہِمْ ، فَإِذَا رَأَیْتُمَ الْعَبْدَ یَمُوتُ عَلَی خَیْرِ مَا تَرَوْنَہُ فَارْجُوَا لَہُ الْخَیْرَ ، وَإِذَا رَأَیْتُمُوہُ یَمُوتُ عَلَی شَرِّ مَا تَرَوْنَہُ فَخَافُوا عَلَیْہِ ، فَإِنَّ الْعَبْدَ إذَا کَانَ شَقِیًّا وَإِنْ أَعْجَبَ النَّاسَ بَعْضُ عَمَلِہِ قُیِّضَ لَہُ شَیْطَانٌ فَأَرْدَاہُ وَأَہْلَکَہُ حَتَّی یُدْرِکَہُ الشَّقَائُ الَّذِی کُتِبَ عَلَیْہِ ، وَإِذَا کَانَ سَعِیدًا وَإِنْ کَانَ النَّاسُ یَکْرَہُونَ بَعْضَ عَمَلِہِ قُیِّضَ لَہُ مَلَکٌ فَأَرْشَدَہُ وَسَدَّدَہُ حَتَّی تُدْرِکَہُ السَّعَادَۃُ الَّتِی کُتِبَتْ لَہُ۔
(٣٥٧١٢) حضرت خیثمہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ نے فرمایا : لوگوں کو ان کی خواب گاہوں کے پاس دیکھو۔ پس جب تم کسی بندے کو بہترین حالت پر مرتے دیکھو تو اس کے لیے خیر کی امید رکھو اور جب تم کسی بندے کو بدترین حالت میں مرتے دیکھو تو پھر تم اس پر خوف کرو۔ کیونکہ جب بدبخت ہوتا ہے ۔۔۔ تو اگرچہ اس کے بعض اعمال لوگوں کو متعجب کرتے ہیں ۔۔۔ تو اس کے لیے ایک شیطان مقرر کردیا جاتا ہے وہ اس کو بہکاتا ہے اور ہلاکت میں ڈال دیتا ہے یہاں تک کہ وہ بدبختی اس کو پالیتی ہے جو اس کا مقدر ہوتی ہے اور جب بندہ خوش بخت ہوتا ہے ۔۔۔ اگرچہ اس کے بعض اعمال لوگوں کو ناپسند ہوتے ہیں ۔۔۔ اس کے لیے ایک فرشتہ مقرر کردیا جاتا ہے جو اس کی راہنمائی کرتا ہے اور راہ راست پر لگاتا ہے۔ یہاں تک کہ اس کو مقدر کی سعادت پالیتی ہے۔