(۳۵۷۱۷) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ: أُتِیَ عَبْدُ اللہِ بِشَرَابٍ، فَقَالَ : أَعْطِہِ عَلْقَمَۃَ ، قَالَ : إنِّی صَائِمٌ ، ثُمَّ قَالَ : أعْطِہ الأَسْوَدَ ، فَقَالَ : إنِّی صَائِمٌ ، حَتَّی مَرَّ بِکُلِّہِمْ ، ثُمَّ أَخَذَہُ فَشَرِبَہُ ، ثُمَّ تَلاَ ہَذِہِ الآیَۃَ : {یَخَافُونَ یَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِیہِ الْقُلُوبُ وَالأَبْصَارُ}۔
(٣٥٧١٧) حضرت مسروق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ کے پاس کوئی مشروب لایا گیا تو آپ (رض) نے فرمایا : یہ مشروب علقمہ کو دے دو ۔ علقمہ نے کہا : میں روزے سے ہوں۔ پھر آپ (رض) نے فرمایا : یہ مشروب اسود کو دے دو ۔ اسود نے کہا میں روزے سے ہوں۔ یہاں تک کہ سب لوگوں کے پاس سے وہ مشروب ہو آیا پھر آپ نے خود وہ مشروب پکڑا اور اس کو نوش فرمایا پھر یہ آیت پڑھی : { یَخَافُونَ یَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِیہِ الْقُلُوبُ وَالأَبْصَارُ }