(۳۵۷۲۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ زُبَیْدٍ ، عَنْ مُرَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : إنَّ اللَّہَ یُعْطِی الدُّنْیَا مَنْ یُحِبُّ وَمَنْ لاَ یُحِبُّ ، وَلاَ یُعْطِی الإِیمَانَ إِلاَّ مَنْ یُحِبُّ ، فَإِذَا أَحَبَّ اللَّہُ عَبْدًا أَعْطَاہُ الإِیمَانَ ، فَمَنْ جَبُنَ مِنْکُمْ عَنِ اللَّیْلِ أَنْ یُکَابِدَہُ ، وَالْعَدُوِّ أَنْ یُجَاہِدَہُ ، وَضَنَّ بِالْمَالِ أَنْ یُنْفِقَہُ ، فَلْیُکْثِرْ مِنْ سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ ، وَلاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، وَاللَّہُ أَکْبَرُ۔
(٣٥٧٢٠) حضرت عبداللہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں : یقیناً اللہ تعالیٰ دنیا اس کو دیتے ہیں جس سے محبت کرتے ہیں اور جس سے محبت نہیں کرتے لیکن ایمان اسی کو عطا کرتے ہیں جس سے محبت کرتے ہیں۔ جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت کرتے ہیں تو اس کو ایمان عطا کرتے ہیں۔ پس جو شخص تم میں سے رات کے وقت مشقت برداشت کرنے سے ڈرتا ہو اور دشمن کے ساتھ جہاد کرنے سے بزدل ہو اور مال کو خرچ کرنے میں بخیل ہو تو وہ کثرت سے سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ ، وَلاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، وَاللَّہُ أَکْبَرُ پڑھے۔