(۳۵۷۳۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا شَیْخٌ مِنَّا ، یُقَالَ لَہُ : الْحَکَمُ بْنُ الْفُضَیْلِ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، قَالَ: قَالَ أَبُو الدَّرْدَائِ : الْتَمِسُوا الْخَیْرَ دَہْرَکُمْ کُلَّہُ ، وَتَعَرَّضُوا لِنَفَحَاتِ رَحْمَۃِ اللہِ ، فَإِنَّ لِلَّہِ فَحَاتٍ مِنْ رَحْمَتِہِ یُصِیبُ بِہَا مَنْ یَشَائُ مِنْ عِبَادِہِ ، وَسَلُوا اللَّہَ أَنْ یَسْتُرَ عَوْرَاتِکُمْ وَیُؤَمِّنَ رَوْعَاتِکُمْ۔
(٣٥٧٣٧) حضرت زید بن اسلم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوالدرداء (رض) نے فرمایا : تم اپنی پوری زندگی خیر ہی تلاش کرتے رہو اور خدا کی رحمت کے جھونکوں کے سامنے پیش ہوتے رہو کیونکہ اللہ کی رحمت کے کچھ جھونکے ہوتے ہیں جو اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتے ہیں پہنچاتے ہیں۔ اور اللہ سے سوال کرو کہ وہ تمہارے رازوں کو چھپائے اور تمہارے خوف کو امن دے۔