hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35747

.

ابن أبي شيبة

35747
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۷۴۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ ، عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ ، أَنَّہُ قَالَ : مَالِی أَرَی عُلَمَائَکُمْ یَذْہَبُونَ ، وَأَرَی جُہَّالَکُمْ لاَ یَتَعَلَّمُونَ ، اعْلَمُوا قَبْلَ أَنْ یُرْفَعَ الْعِلْمُ ، فَإِنَّ رَفْعَ الْعِلْمِ ذَہَابُ الْعُلَمَائِ ، مَالِی أَرَاکُمْ تَحْرِصُونَ عَلَی مَا تُکُفِّلَ لَکُمْ بِہِ ، وَتُضَیِّعُونَ مَا وُکِّلْتُمْ بِہِ ، لأَنَا أَعْلَمُ بِشِرَارِکُمْ مِنَ الْبَیْطَارِ بِالْخَیْلِ، ہُمُ الَّذِینَ لاَ یَأْتُونَ الصَّلاَۃَ إِلاَّ دُبُرًا ، وَلاَ یَسْمَعُونَ الْقُرْآنَ إِلاَّ ہَجْرًا، وَلاَ یَعْتِقُ مُحَرَّرُہُمْ۔
(٣٥٧٤٨) حضرت ابوالدرداء (رض) کے بارے میں روایت ہے کہ انھوں نے فرمایا : مجھے کیا ہوگیا ہے کہ میں تمہارے علماء کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ جا رہے ہیں اور میں تمہارے جاہل لوگوں کو دیکھتا ہوں کہ وہ علم حاصل نہیں کرتے ؟ علم کے اٹھائے جانے سے قبل علم حاصل کرو کیونکہ علم کا اٹھنا علماء کا جانا ہے۔ مجھے کیا ہوگیا ہے کہ میں تمہیں ان چیزوں کے بارے میں حریص دیکھتا ہوں جو تمہارے سپرد کی گئی ہیں ؟ میں تم میں شریر لوگوں کو اس سے زیادہ جانتا ہوں جتنا کہ جانوروں کا علاج کرنے والا گھوڑوں کو جانتا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو نماز کو وقت نکل جانے کے بعد پڑھتے ہیں اور قرآن مجید کو بےرخی کے ساتھ سنتے ہیں اور اپنے غلاموں کو آزاد نہیں کرتے۔