hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35797

.

ابن أبي شيبة

35797
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۷۹۸) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : دَخَلَ ابْنُ عُمَرَ فِی أُنَاسٍ مِنْ أَصْحَابِہِ عَلَی عَبْدِ اللہِ بْنِ عَامِرِ بْنِ کُرَیْزٍ وَہُوَ مَرِیضٌ یَرون أَنَّہُ یَمُوت ، فَقَالُوا لَہُ : أَبْشِرْ فَإِنَّک قَدْ حَفَرْت الْحِیَاضَ بِعَرَفَاتٍ یَشْرَعُ فِیہَا حَاجُّ بَیْتِ اللہِ ، وَحَفَرْت الآبَارَ بِالْفَلَوَاتِ ، قَالَ : وَذَکَرُوا خِصَالاً مِنْ خِصَالِ الْخَیْرِ ، قَالَ : فَقَالُوا : إنَّا لَنَرْجُو لَک خَیْرًا إنْ شَائَ اللَّہُ ، وَابْنُ عُمَرَ جَالِسٌ لاَ یَتَکَلَّمُ ، فَلَمَّا أَبْطَأَ عَلَیْہِ الْکَلاَمُ ، قَالَ : یَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، مَا تَقُولُ ، فَقَالَ : إذَا طَابَتِ الْمَکْسَبَۃُ زَکَت النَّفَقَۃَ ، وَسَتَرِدُ فَتَعْلَمُ۔
(٣٥٧٩٨) حضرت میمون سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر، اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ حضرت عبداللہ بن عامر کے ہاں تشریف لے گئے جبکہ وہ بیمار تھے اور لوگوں کا خیال یہ تھا وہ مرجائیں گے۔ چنانچہ لوگوں نے انھیں کہا تمہیں بشارت ہو کہ تم نے عرفات میں بہت سے حوض بنوائے ہیں جن سے بیت اللہ کے حاجی سیراب ہوں گے۔ اور آپ نے جنگلوں میں کنوے کھدوائے۔ راوی کہتے ہیں لوگوں نے بہت سی خیر کی باتیں ذکر کردیں۔ راوی کہتے ہیں پھر لوگ کہنے لگے۔ ان شاء اللہ ہمیں آپ کے لیے خیر کی امید ہے۔ ابن عمر (رض) خاموش بیٹھے رہے۔ پھر بعد میں جب آپ نے کلام فرمایا : تو کہا اے ابوعبدالرحمن آپ کیا کہتے ہیں ؟ تو آپ (رض) نے فرمایا : جب کمائی پاکیزہ ہوتی ہے تو خرچ اچھا ہوتا ہے۔ ابو عنقریب تم وارد ہو گے تو پھر تم جان لوگے۔