(۳۵۸۰۰) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ، عَنْ سَلْمَانَ ، قَالَ : لَمَّا خَلَقَ اللَّہُ آدَمَ ، قَالَ : وَاحِدَۃٌ لِی وَوَاحِدَۃٌ لَک ، وَوَاحِدَۃٌ بَیْنِی وَبَیْنَکَ ، فَأَمَّا الَّتِی لِی فَتَعْبُدُنِی لاَ تُشْرِکْ بِی شَیْئًا ، وَأَمَّا الَّتِی لَک فَمَا عَمِلْت مِنْ شَیْئٍ جَزَیْتُک بِہِ ، وَأَمَّا الَّتِی بَیْنِی وَبَیْنَکَ فَمِنْک الْمَسْأَلَۃُ والدعاء وَعَلَیَّ الإِجَابَۃُ۔
(٣٥٨٠٠) حضرت سلمان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم کو پیدا کیا تو فرمایا : ایک چیز میری ہے اور ایک چیز تیری ہے اور ایک چیز میرے اور تیرے درمیان ہے جو چیز میری ہے وہ یہ کہ تم میری عبادت کرو۔ میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو اور جو چیز تمہاری ہے وہ یہ کہ تم جو عمل کرو گے میں تمہیں اس کا بدلہ دوں گا اور جو چیز میرے اور تمہارے درمیان ہے وہ یہ کہ تم سوال کرو اور دعا مانگو اور میں قبول کروں گا۔