hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35801

.

ابن أبي شيبة

35801
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۸۰۲) حَدَّثَنَا عَبْدُاللہِ بْنُ نُمَیْرٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ، أَنَّ سَلْمَانَ، وَعَبْدَ اللہِ بْنَ سَلاَمٍ الْتَقَیَا، فَقَالَ: أَحَدُہُمَا لِصَاحِبِہِ: إنْ لَقِیت رَبَّک فَأَخْبِرْنِی مَاذَا لَقِیت مِنْہُ وَإِنْ لَقِیتک فَأَخْبَرْتُک، فَتُوُفِّیَ أَحَدُہُمَا فَلَقِیَہُ صَاحِبُہُ فِی الْمَنَامِ ، فَقَالَ : تَوَکَّلْ وَأَبْشِرْ ، فَإِنِّی لَمْ أَرَ مِثْلَ التَّوَکُّلِ قَطُّ ، قَالَہَا ثَلاَثَ مَرَّاتٍ۔
(٣٥٨٠٢) حضرت سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ حضرت سلمان اور حضرت عبداللہ بن سلام کی باہم ملاقات ہوئی تو ان میں سے ایک نے اپنے ساتھی سے کہا۔ اگر تم اپنے رب سے (مجھ سے پہلے) ملو تو تم مجھے بتا دینا کہ میں کیا لے کر خدا سے ملوں۔ اور اگر تم سے پہلے میں خدا سے ملا تو میں تمہیں ملوں گا اور تمہیں بتاؤں گا۔ پھر ان میں سے ایک فوت ہوگیا اور وہ اپنے ساتھی کو خواب میں ملا اور کہا۔ توکل کرو اور بشارت پالو۔ کیونکہ میں نے تو کل جیسی چیز بالکل نہیں دیکھی۔ یہ بات اس نے تین مرتبہ کہی۔