hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35855

.

ابن أبي شيبة

35855
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۸۵۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی یَحْیَی مَوْلَی جَعْدَۃَ بْنِ ہُبَیْرَۃَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : مَرَّ رَجُلٌ عَلَی کَلْبٍ مُضْطَجِعٍ عِنْدَ قَلِیبٍ قَدْ کَادَ أَنْ یَمُوتَ مِنَ الْعَطَشِ ، فَلَمْ یَجِدْ مَا یَسْقِیہ فِیہِ ، فَنَزَعَ خُفَّہُ فَجَعَلَ یَغْرِفُ لَہُ وَیَسْقِیہ فَحَاسَبَہُ اللَّہُ بِہِ فَأَدْخَلَہُ الْجَنَّۃَ۔
(٣٥٨٥٦) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی قلیب کے پاس ایک گرے ہوئے کتے کے پاس سے گزرا جو کتا پیاس کی وجہ سے موت کے قریب تھا۔ اس آدمی نے پانی پلانے کے لیے کچھ نہیں پایا تو اس نے اپنا موزہ اتارا اور اس کے لیے چلو بھرا اور اس کو پلایا۔ پس اللہ تعالیٰ نے اس کا حساب فرمایا اور اس کو جنت میں داخل فرما دیا۔