hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35945

.

ابن أبي شيبة

35945
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۹۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ صِلَۃَ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ ، قَالَ : یُجْمَعُ النَّاسُ فِی صَعِیدٍ وَاحِدٍ ، یَنْفُذُہُمُ الْبَصَرُ وَیَسْمَعُہُمُ الدَّاعِی فَیُنَادِی مُنَادٍ : یَا مُحَمَّدُ عَلَی رُؤُوسِ الأَوَّلِینَ وَالآخِرِینَ ، فَیَقُولُ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَبَّیْکَ وَسَعْدَیْکَ وَالْخَیْرُ بَیْنَ یَدَیْک ، وَالشَّرُّ لَیْسَ إلَیْک ، وَالْمَہْدِیُّ مَنْ ہَدَیْتَ ، تَبَارَکْت وَتَعَالَیْت ، قَالَ حُذَیْفَۃُ : فَذَلِکَ الْمَقَامُ الْمَحْمُودُ۔
(٣٥٩٤٦) حضرت حذیفہ (رض) سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ لوگوں کو ایک ہی جگہ اس طرح اکٹھا کیا جائے گا کہ نگاہ ان کو پار کرجائے گی اور بلانے والا ان کو سنائے گا اور آواز دینے والا آواز دے گا۔ اے محمد ! ۔۔۔ پہلوں اور پچھلوں کے سامنے ۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جواب میں فرمائیں گے : ” میں حاضر ہوں۔ خیر آپ کے قبضہ میں ہے اور شر آپ کی طرف نہیں ہے۔ اور ہدایت یافتہ وہی ہے جس کو آپ نے ہدایت دی ہے۔ آپ برکت والے اور بلند ہیں۔ حضرت حذیفہ (رض) نے فرمایا : یہی مقام محمود ہے۔