hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35948

.

ابن أبي شيبة

35948
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۹۴۹) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ شَقِیقٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ رَبِیعٍ الْعَبْسِیِّ ، قَالَ : لَمَّا بَلَغَنَا ثَقَلُ حُذَیْفَۃَ خَرَجَ إلَیْہِ نَفَرٌ مِنْ بَنِی عَبْسٍ وَنَفَرٌ مِنَ الأَنْصَارِ مَعَنَا أَبُو مَسْعُودٍ ، قَالَ : فَانْتَہَیْنَا إلَیْہِ فِی بَعْضِ اللَّیْلِ ، فَقَالَ : أَیُّ سَاعَۃٍ ہَذِہِ قُلْنَا : سَاعَۃُ کَذَا وَکَذَا ، قَالَ : أَعُوذُ بِاللہِ مِنْ صَبَاحٍ إِلَی النَّارِ ، ہَلْ جِئْتُمُونِی مَعَکُمْ بِکَفَنٍ ؟ قُلْنَا : نَعَمْ ، قَالَ : فَلاَ تُغَالُوا بِکَفَنِی فَإِنْ یَکُنْ لِصَاحِبِکُمْ خَیْرٌ عِنْدَ اللہِ یُبْدَلْ خَیْرًا مِنْہُ وَإِلاَّ سُلِبَ سَرِیعًا۔ (ابوداؤد ۳۱۴۶)
(٣٥٩٤٩) حضرت خالد بن ربیع عبسی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب ہمیں حضرت حذیفہ (رض) کی تکلیف کی خبر پہنچی تو بنو عبس کا ایک گروہ ان کے پاس گیا اور ایک گروہ انصار کا گیا اور ہمارے ساتھ حضرت ابومسعود (رض) تھے۔ راوی کہتے ہیں ہم ان کے پاس رات کے کسی حصہ میں پہنچے۔ انھوں نے پوچھا : یہ کون سا وقت ہے ؟ ہم نے کہا : یہ یہ وقت ہے۔ انھوں نے فرمایا : میں صبح کے وقت خدا کی جہنم سے پناہ مانگتا ہوں۔ کیا تم اپنے ساتھ میرے پاس کفن لے کر آئے ہو ؟ ہم نے کہا ہاں۔ انھوں نے فرمایا : تم میرے کفن کو قیمتی نہ بنانا۔ کیونکہ اگر تمہارے ساتھی کے لیے عنداللہ کوئی خیر ہوئی تو وہ اس کے بدلہ میں بہتر کفن پالے گا وگرنہ یہ بھی جلد ہی اتار لیا جائے گا۔