(۳۵۹۵۷) حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ حَمْزَۃَ ، عَنْ شَہْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ ، فَقَالَ رَجُلٌ یُصَلِّی یَبْتَغِی وَجْہَ اللہِ ، وَیُحِبُّ أَنْ یُحْمَدَ ، قَالَ : لَیْسَ بِشَیْئٍ ، إنَّ اللَّہَ یَقُولُ : أَنَا خَیْرُ شَرِیک ، فَمَنْ کَانَ لَہُ مَعِی شِرکٌ فَہُوَ لَہُ کُلُّہُ لاَ حَاجَۃَ لِی فِیہِ۔
(٣٥٩٥٧) حضرت شہر بن حوشب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت عبادہ بن صامت (رض) کے پاس حاضر ہوا اور اس نے کہا : ایک آدمی اللہ کی رضا کے لیے نماز پڑھتا ہے اور اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کی تعریف کی جائے۔ آپ (رض) نے فرمایا : یہ عمل کچھ (کام کا) نہیں۔ ارشاد خداوندی ہے : میں بہتر شریک ہوں۔ پس جس آدمی کی میرے ساتھ شرکت ہو تو وہ چیز ساری اسی کی ہے۔ مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے۔