hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35961

.

ابن أبي شيبة

35961
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۹۶۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ: کُنَّا مَعَ أَبِی مُوسَی، قَالَ: فَجِئْنَا اللَّیْلَ إِلَی بُسْتَانٍ خَرِبٍ ، قَالَ ، فَقَامَ أَبُو مُوسَی مِنَ اللَّیْلِ یُصَلِّی ، فَقَرَأَ قِرَائَۃً حَسَنَۃً ، ثُمَّ قَالَ : اللَّہُمَّ أَنْتَ مُؤْمِنٌ تُحِبُّ الْمُؤْمِنَ مُہَیْمِنٌ تُحِبُّ الْمُہَیْمِنَ ، سَلاَمٌ تُحِبُّ السَّلاَمَ ، صَادِقٌ تُحِبُّ الصَّادِقَ۔
(٣٥٩٦٢) حضرت مسروق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم حضرت ابوموسیٰ (رض) کے ساتھ تھے کہتے ہیں : پس ہم رات کو ایک ویران باغ میں آئے۔ مسروق کہتے ہیں حضرت ابوموسیٰ (رض) رات کو کھڑے ہوئے، نماز پڑھی، خوبصورت قراءت کی پھر کہا : اے اللہ ! تو مومن ہے اور مومن کو پسند کرتا ہے۔ مہیمن ہے اور مہیمن کو پسند کرتا ہے۔ سلام ہے اور سلامتی کو پسند کرتا ہے۔ سچا ہے اور سچے کو پسند کرتا ہے۔