hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35975

.

ابن أبي شيبة

35975
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۹۷۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ وَہْبِ بْنِ کَیْسَانَ ، قَالَ : کَتَبَ رَجُلٌ مِنْ أَہْلِ الْعِرَاقِ إِلَی ابْنِ الزُّبَیْرِ حِینَ بُویِعَ : سَلاَمٌ عَلَیْک فَإِنِّی أَحْمَدُ إلَیْک اللَّہَ الَّذِی لاَ إلَہَ إِلاَّ ہُوَ ، أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّ لأَہْلِ طَاعَۃِ اللہِ وَأَہْلِ الْخَیْرِ عَلاَمَۃً یُعْرَفُونَ بِہَا ، وَتُعْرَفُ فِیہِمْ مِنَ الأَمْرِ بِالْمَعْرُوفِ ، وَالنَّہْیِ عَنِ الْمُنْکَرِ ، وَالْعَمَلِ بِطَاعَۃِ اللہِ ، وَاعْلَمْ أَنَّ الإِمَامَ مِثْلُ السُّوقِ یَأْتِیہ مَا کان فِیہِ ، فَإِنْ کَانَ بَرًّا جَائَہُ أَہْلُ الْبِرِّ بِبِرِّہِمْ ، وَإِنْ کَانَ فَاجِرًا جَائَہُ أَہْلُ الْفُجُورِ بِفُجُورِہِمْ۔
(٣٥٩٧٦) حضرت وہب بن کیسان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب ابن زبیر (رض) کی بیعت کی گئی تو ایک عراقی آدمی نے آپ کو خط لکھا : ” تم پر سلامتی ہو۔ میں تمہارے سامنے اس خدا کی تعریف کرتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ اما بعد ! پس اللہ کی اطاعت کرنے والوں اور اہل خیر کی ایک علامت ہوتی ہے جس سے وہ پہچانے جاتے ہیں۔ اور وہ چیزیں ان میں پہچانی جاتی ہیں۔ امر بالمعروف، نہی عن المنکر، خدا کی فرمان برداری والے عمل اور جان لو کہ امام کی مثال بازار کی سی ہے۔ اس میں جو ہوگا وہی اس کے پاس آئے گا۔ اگر امام نیک ہوگا تو نیک لوگ اپنی نیکی کے ساتھ اس کے پاس آئیں گے اور اگر امام فاجر ہو تو اہل فجور اس کے پاس اپنے فجور کے ساتھ آئیں گے۔