hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35991

.

ابن أبي شيبة

35991
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۹۹۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ الثَّوْرِیُّ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ بَکْرِ بْنِ مَاعِزٍ ، قَالَ : قَالَ لی الرَّبِیعُ بْنُ خُثَیْمٍ : یَا بَکْرُ ، اخْزُنْ عَلَیْک لِسَانَک إِلاَّ مِمَّا لَک ، وَلاَ عَلَیْک ، فَإِنِّی اتَّہَمْت النَّاسَ عَلَی دِینِی ، أَطِعَ اللَّہَ فِیمَا عَلِمْت ، وَمَا اسْتُؤْثِرَ بِہِ عَلَیْک فَکِلْہُ إِلَی عَالَمِہِ ، لأَنَّا عَلَیْکُمْ فِی الْعَمْدِ أَخْوَفُ مِنِّی عَلَیْکُمْ فِی الْخَطَأ، مَا خَیْرُکُمَ الْیَوْمَ بِخَیْرِہِ ، وَلَکِنَّہُ خَیْرٌ مِنْ آخِرِ شَرٍّ مِنْہُ ، مَا تَتَّبِعُونَ الْخَیْرَ کُلَّ اتِّبَاعِہِ ، وَلاَ تَفِرُّونَ مِنَ الشَّرِّ حَقَّ فِرَارِہِ ، مَا کُلُّ مَا أَنْزَلَ اللَّہُ عَلَی مُحَمَّدٍ أَدْرَکْتُمْ ، وَلاَ کُلُّ مَا تَقْرَؤُونَ تَدْرُونَ مَا ہُوَ السَّرَائِرُ اللاَتِی یُخْفِینَ عَلَی النَّاسِ وَہِیَ لِلَّہِ بَوَادٍ ، ابْتَغَوْا دَوَائَہَا ، ثُمَّ یَقُولُ لِنَفْسِہِ : وَمَا دَوَاؤُہَا أَنْ تَتُوبَ ، ثُمَّ لاَ تَعُودَ۔
(٣٥٩٩٢) حضرت بکر بن ماعز سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ربیع بن خثیم نے مجھے کہا : اے بکر ! اپنی زبان کو اپنی حفاظت میں رکھ مگر وہ بات جو تیرے فائدہ میں ہو۔ تیرے خلاف نہ ہو۔ کیونکہ میں نے اپنے دین کے بارے میں لوگوں کو متہم پایا ہے۔ جو تمہیں معلوم ہے اس میں اللہ کی اطاعت کر اور جو چیز تمہارے علم میں نہ ہو تو اس کو اس کے جاننے والے کے سپرد کردے۔ مجھے تمہارے اوپر جان بوجھ کر کیے جانے والے عمل کا، غلطی سے ہونے والے عمل کی بہ نسبت زیادہ خوف ہے۔ تم میں سے جو آج خیر پر ہے وہ بہتر نہیں ہے بلکہ وہ اپنے اپنے آخری شر سے بہتر ہیں، تم لوگ خیر کی مکمل اتباع نہیں کرتے اور تم شر سے کماحقہ فرار اختیار نہیں کرتے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر جو کچھ اتارا ہے تم نے اس کو سارا نہیں پایا۔ اور جو کچھ تم پڑھتے ہو اس سارے کو تم نہیں جانتے کہ وہ کیا ہے۔ وہ پوشیدہ باتیں جو لوگوں پر مخفی ہوتی ہیں وہ اللہ کے لیے تو ظاہر ہیں۔ تم اس کا علاج تلاش کرو۔ پھر آپ نے اپنے آپ سے کہا : اس کا علاج کیا ہے ؟ یہ کہ تم توبہ کرو اور پھر اس کی طرف عود نہ کرو۔