hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 36000

.

ابن أبي شيبة

36000
Ibn Abi Shaybah
(۳۶۰۰۱) حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِیفَۃَ ، عَنْ سَیَّارٍ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، قَالَ : انْطَلَقْت أَنَا وَأَخِی إِلَی الرَّبِیعِ بْنِ خُثَیْمٍ ، فَإِذَا ہُوَ جَالِسٌ فِی الْمَسْجِدِ ، فَقَالَ : مَا جَائَ بِکُمْ ، قَالُوا : جِئْنَا لِتَذْکُرَ اللَّہَ فَنَذْکُرَہُ مَعَک ، وَتَحْمَدَ اللَّہَ فَنَحْمَدَہُ مَعَک ، فَرَفَعَ یَدَیْہِ ، فَقَالَ : الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی لَمْ تَقُولاَ : جِئْنَا لِتَشْرَبَ فَنَشْرَبَ مَعَک ، وَلاَ جِئْنَا لِتَزْنِیَ فَنَزْنِیَ مَعَک۔
(٣٦٠٠١) حضرت ابو وائل سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں اور میرے بھائی حضرت ربیع بن خثیم کے پاس گئے تو وہ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے۔ انھوں نے فرمایا : تمہیں کیا مقصد لایا ہے ؟ ہم نے جواب دیا۔ ہم آئے ہیں تاکہ آپ اللہ کا ذکر کریں تو ہم بھی آپ کے ہمراہ اللہ کا ذکر کریں اور آپ اللہ کی تعریف کریں اور ہم بھی آپ کے ساتھ اللہ کی تعریف کریں۔ اس پر آپ نے اپنے دونوں ہاتھ بلند کیے اور کہا۔ تمام تعریف اس اللہ کی ہے تم سے یہ نہیں کہلوایا۔ ہم تیرے پاس آئے ہیں کہ تو شراب پئے تاکہ ہم بھی تیرے ساتھ پئیں اور نہ ہم تیرے پاس آئے ہیں کہ تم زنا کرو تاکہ ہم تیرے ساتھ زنا کریں۔