hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 36081

.

ابن أبي شيبة

36081
Ibn Abi Shaybah
(۳۶۰۸۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ مُؤَذِّنِ بَنِی حَنِیفَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ مَاہَانَ الْحَنَفِیَّ وَأَمَرَ بِہِ الْحَجَّاجُ أَنْ یُصْلَبَ عَلَی بَابِہِ ، قَالَ : فَنَظَرْت إلَیْہِ وَإِنَّہُ لَعَلَی الْخَشَبَۃِ وَہُوَ یُسَبِّحُ وَیُکَبِّرُ وَیُہَلِّلُ وَیَحْمَدُ اللَّہَ حَتَّی بَلَغَ تِسْعًا وَعِشْرِینَ ، فَعَقَدَ بِیَدِہِ فَطَعَنَہُ وَہُوَ عَلَی ذَلِکَ الْحَالِ ، فَلَقَدْ رَأَیْت بَعْدَ شَہْرٍ تِسْعًا وَعِشْرِینَ بِیَدِہِ، قَالَ : وَکَانَ یُرَی عِنْدَہُ الضَّوْئُ بِاللَّیْلِ۔
(٣٦٠٨٢) حضرت ابراہیم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے ماہان حنفی کو دیکھا اور حجاج نے ان کے بارے میں حکم دیا تھا کہ ان کو ان کے دروازے پر سولی چڑھا دیا جائے۔ راوی کہتے ہیں میں نے ان کو اس وقت دیکھا جبکہ وہ تختہ پر تھے اور تسبیح، تکبیر، تہلیل اور خدا کی حمد وثنا میں مصروف تھے۔ یہاں تک کہ جب انتیس کو پہنچے تو اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا اور اسی حالت میں ان کو نیزہ لگا۔ پھر میں نے ان کو ایک مہینہ کے بعد بھی، اپنے ہاتھ سے انتیس کا عدد شمار کیے ہوئے دیکھا۔ راوی کہتے ہیں رات کے وقت ان کے پاس روشنی دیکھی جاتی تھی۔