(۳۶۱۲۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ عَمِّہِ ، عَنْ کُرْدُوسٍ ، قَالَ : کَانَ یَقُصُّ عَلَیْنَا غَدْوَۃً وَعَشِیَّۃً وَیَقُولُ : إنَّ الْجَنَّۃَ لاَ تُنَالُ إِلاَّ بِعَمَلٍ لَہَا ، اخْلِطُوا الرَّغْبَۃَ بِالرَّہْبَۃِ ، وَدُومُوا عَلَی صَلاَحٍ ، وَاتَّقُوا اللَّہَ بِقُلُوبٍ سَلِیمَۃٍ وَأَعْمَالٍ صَالِحَۃٍ ، وَیُکْثِرُ أَنْ یَقُولَ : مَنْ خَافَ أَدْلَجَ۔
(٣٦١٢٧) حضرت کردوس سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ آپ ہمیں صبح وشام واقعات سنایا کرتے تھے اور فرماتے تھے۔ بیشک جنت، جنت کے عمل کے بغیر حاصل نہیں کی جاسکتی۔ رغبت کو خوف کے ساتھ ملائے رکھو۔ اچھے کاموں پر مداومت رکھو۔ اور اللہ تعالیٰ سے سلیم قلوب اور صالح اعمال کے ہمراہ ڈرتے رہو۔ اور آپ بکثرت یہ فرمایا کرتے تھے : جو ڈرتا ہے وہ جلدی اندھیرے میں ہی چل پڑتا ہے۔