hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 36142

.

ابن أبي شيبة

36142
Ibn Abi Shaybah
(۳۶۱۴۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ : مِنْ صِدْقِ الإِیمَانِ وَبِرِّہِ إسْبَاغُ الْوُضُوئِ فِی الْمَکَارِہِ وَمِنْ صِدْقِ الإِیمَانِ وَبِرِّہِ أَنْ یَخْلُوَ الرَّجُلُ بِالْمَرْأَۃِ الْحَسْنَائِ فَیَدَعَہَا ، لاَ یَدَعُہَا إِلاَّ لِلَّہِ۔
(٣٦١٤٣) حضرت عبید بن عمیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایمان کی سچائی اور نیکی میں سے یہ بات ہے کہ ناپسندیدہ اوقات میں وضو کو خوب اچھی طرح کرنا۔ ایمان کی سچائی اور نیکی میں سے یہ بات ہے کہ آدمی کسی حسین عورت کے ساتھ خلوت میں ہو پھر اس کو چھوڑ دے۔ اس کو صرف اللہ کے لیے چھوڑ دے۔