(۳۶۱۵۱) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ : إنَّ اللَّہَ أَحَلَّ وَحَرَّمَ ، فَمَا أَحَلَّ فَاسْتَحِلُّوہُ ، وَمَا حَرَّمَ فَاجْتَنِبُوہُ وَتَرَکَ من ذَلِکَ أَشْیَائَ لَمْ یُحِلَّہَا وَلَمْ یُحَرِّمْہَا ، فَذَلِکَ عَفْوٌ مِنَ اللہِ عَفَاہُ ، ثُمَّ یَتْلُو : {یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا لاَ تَسْأَلُوا عَنْ أَشْیَائَ} إِلَی آخِرِ الآیَۃِ۔
(٣٦١٥١) حضرت عبید بن عمیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے حلال کیا ہے اور حرام کیا ہے۔ پس جس چیز کو اللہ نے حلال کیا ہے تم اس کو حلال جانو اور جس چیز کو اللہ نے حرام کیا ہے تم اس سے اجتناب کرو۔ اور ان میں سے بعض چیزوں کو اللہ تعالیٰ نے چھوڑ دیا ہے نہ ان کو حرام قرار دیا ہے اور نہ ان کو حلال قرار دیا ہے۔ یہ خدا کی طرف سے معافی ہے پھر آپ (رض) نے یہ آیت تلاوت کی : { یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا لاَ تَسْأَلُوا عَنْ أَشْیَائَ۔۔۔} آخر آیت تک۔