(۳۶۲۱۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، قَالَ : حَدَّثَنِی ثَعْلَبَۃُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، قَالَ ، لَوْ أَنَّ رَجُلَیْنِ أَقْبَلَ أَحَدُہُمَا مِنَ الْمَشْرِقِ وَالآخَرُ مِنَ الْمَغْرِبِ ، مَعَ أَحَدِہِمَا ذَہَبٌ لاَ یَضَعُ مِنْہُ شَیْئًا إِلاَّ فِی حَقٍّ ، وَالآخَرُ یَذْکُرُ اللَّہَ حَتَّی یَلْتَقِیَا فِی طَرِیقٍ لَکَانَ الَّذِی یَذْکُرُ اللَّہَ أَفْضَلَہُمَا۔
(٣٦٢١٦) حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اگر دو آدمی ہوں۔ ان میں سے ایک مشرق کی جانب سے آئے اور دوسرا مغرب کی جانب سے آئے۔ ان میں سے ایک کے پاس سونا ہو۔ جو وہ حقدار جگہ پر خرچ کرتا آئے اور دوسرا خدا کا ذکر کرتا رہے۔ یہاں تک کہ یہ دونوں راستہ میں مل جائیں تو ان دونوں میں افضل وہ ہوگا جو اللہ کا ذکر کررہا ہے۔