hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 36235

.

ابن أبي شيبة

36235
Ibn Abi Shaybah
(۳۶۲۳۶) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنِ الْمُہَلَّبِ بْنِ عُقْبَۃَ ، قَالَ : کَانَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ یَخْطُبُ یَقُولُ : إنَّ مِنْ أَحَبِّ الأُمُورِ إِلَی اللہِ الْقَصْدَ فِی الْجِدَّۃِ ، وَالْعَفْوَ فِی الْمَقْدِرَۃِ ، وَالرِّفْقَ فِی الْوِلاَیَۃِ ، وَمَا رَفَقَ عَبْدٌ بِعَبْدٍ فِی الدُّنْیَا إِلاَّ رَفَقَ اللَّہُ بِہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔
(٣٦٢٣٦) حضرت مہلب بن عقبہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز خطبہ دیتے تو فرماتے۔ اللہ تعالیٰ کے محبوب ترین کاموں میں تونگری کی حالت میں میانہ روی اور قدرت کے وقت معافی اور اختیار کے وقت نرمی ہے۔ جو بندہ بھی کسی بندہ کے ساتھ دنیا میں نرمی کرے گا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے ساتھ نرمی کریں گے۔