hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 36249

.

ابن أبي شيبة

36249
Ibn Abi Shaybah
(۳۶۲۵۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ یَحْیَی ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ کَانَ یُبْرِدُ ، قَالَ : فَحَمَلَ مَوْلًی لَہُ رَجُلاً عَلَی الْبَرِیدِ بِغَیْرِ إذْنِہِ ، قَالَ : فَدَعَاہُ ، فَقَالَ : لاَ تَبْرَحْ حَتَّی تُقَوِّمَہُ ، ثُمَّ تَجْعَلَہُ فِی بَیْتِ الْمَالِ۔
(٣٦٢٥٠) حضرت طلحہ بن یحییٰ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز قاصد روانہ کیا کرتے تھے۔ راوی کہتے ہیں : حضرت عمر کے ایک آزاد کردہ غلام نے آپ کی اجازت کے بغیر ایک آدمی کو ڈاک کے گھوڑے پر سوار کردیا۔ راوی کہتے ہیں۔ چنانچہ آپ (رض) نے اس کو بلایا اور فرمایا : تم اسی طرح رہو یہاں تک کہ تم اس کی قیمت لگاؤ اور پھر اس کو بیت المال میں جمع کرو۔