(۳۶۲۷۹) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، قَالَ : کُنَّا عِنْدَ مُطَرِّفٍ فَذَکَرْنَا اللَّہَ وَدَعَوْنَاہُ ، فَقَالَ : وَاللہِ لَئِنْ کَانَ ہذا مِمَّا سَبَقَ لَکُمْ فِی الذِّکْرِ لَقَدْ أَرَادَ اللَّہُ بِکُمْ خَیْرًا ، وَإِنْ کَانَ مِمَّا یَحْدُثُ فِی اللَّیْلِ وَالنَّہَارِ لَقَدْ أَرَادَ اللَّہُ بِکُمْ خَیْرًا ، فَأَیُّ ذَلِکَ مَا کَانَ فَاحْمَدُوا اللَّہَ عَلَیْہِ۔
(٣٦٢٧٩) حضرت ثابت سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم حضرت مطرف کے پاس تھے۔ چنانچہ ہم نے اللہ کا ذکر کیا اور اللہ سے دعا کی پھر آپ نے فرمایا : خدا کی قسم ! جو تمہارا وقت خدا کی یاد میں گزرا ہے تو تحقیق اللہ نے تمہارے ساتھ خیر کا ارادہ کیا ہے۔ اور اگر آنے والے دن رات تمہارے لیے ایسے ہی ہوں تو بھی اللہ نے تمہارے ساتھ خیر کا ارادہ کیا ہے۔ ان میں سے جو بھی ہو تو تم اس پر اللہ کی تعریف کرو۔