hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 36470

.

ابن أبي شيبة

36470
Ibn Abi Shaybah
(۳۶۴۷۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أنَّہُ تَلاَ : {وَاسْأَلْہُمْ عَنِ الْقَرْیَۃِ الَّتِی کَانَتْ حَاضِرَۃَ الْبَحْرِ إذْ یَعْدُونَ فِی السَّبْتِ إذْ تَأْتِیہِمْ حِیتَانُہُمْ یَوْمَ سَبْتِہِمْ شُرَّعًا} الآیَۃَ ، قَالَ : کَانَ حُوتٌ حَرَّمَہُ اللَّہُ علیہم فِی یَوْمٍ وَأَحَلَّہُ لَہُمْ فِی سِوَی ذَلِکَ ، فَکَانَ یَأْتِیہِمْ فِی الْیَوْمِ الَّذِی حُرِّمَ عَلَیْہِمْ کَأَنَّہُ الْمَخَاضُ ، مَا یَمْتَنِعُ مِنْ أَحَدٍ ، فَجَعَلُوا یَہُمُّونَ وَیُمْسِکُونَ حَتَّی أَخَذُوہُ فَأَکَلُوا وَاللہِ بِہَا أَوْخَمَ أَکْلَۃً أَکَلَہَا قَوْمُ لُوطٍ أَبْقَی خِزْیًا فِی الدُّنْیَا وَأَشَدَّ عُقُوبَۃً فِی الآخِرَۃِ ، وَایْمُ اللہِ لَلْمُؤْمِنُ أَعْظَمُ حُرْمَۃً عِنْدَ اللہِ مِنْ حُوتٍ ، وَلَکِنَّ اللَّہَ جَعَلَ مَوْعِدَ قَوْمِی السَّاعَۃَ ، وَالسَّاعَۃُ أَدْہَی وَأَمَرُّ۔
(٣٦٤٧١) حضرت حسن کے بارے میں روایت ہے کہ انھوں نے { وَاسْأَلْہُمْ عَنِ الْقَرْیَۃِ الَّتِی کَانَتْ حَاضِرَۃَ الْبَحْرِ إذْ یَعْدُونَ فِی السَّبْتِ إذْ تَأْتِیہِمْ حِیتَانُہُمْ یَوْمَ سَبْتِہِمْ شُرَّعًا } پوری آیت تلاوت کی۔ تو فرمایا : یہ ایک مچھلی تھی جس کو اللہ تعالیٰ نے ایک دن ان پر حرام کیا تھا اور اس کے علاوہ بقیہ دنوں میں اس کو لوگوں کے لیے حلال کیا تھا۔ پس یہ مچھلی ان کے پاس اس دن حاملہ اونٹنی کی طرح کی آجاتی تھیں۔ جو کسی کو نہیں روکتی تھی۔ چنانچہ ان لوگوں نے ارادہ کیا اور (اس کو) روکنا شروع کیا۔ یہاں تک کہ وہ اس کو پکڑ لیتے اور پھر کھالیتے۔ خدا کی قسم ! اس کھانے سے بڑھ کر کوئی کھانا نہیں ہے جو لوگوں نے کبھی کھایا ہو۔ اس نے دنیا میں رسوائی اور آخرت میں شدید ترین عذاب کو چھوڑ دیا۔ اور خدا کی قسم ! مومن تو خدا کے ہاں مچھلی سے زیادہ حرمت رکھتا ہے۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے لوگوں کے لیے قیامت کے دن کا وعدہ کر رکھا ہے اور قیامت زیادہ وحشت ناک اور ہو کر رہنے والی ہے۔