(۳۶۴۸۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، قَالَ : قَالَ لَنَا أَبِی : إذَا رَأَی أَحَدُکُمْ شَیْئًا مِنْ زِینَۃِ الدُّنْیَا وَزَہْرَتِہَا فَلْیَأْتِ أَہْلَہُ فَلْیَأْمُرْہُمْ بِالصَّلاَۃِ وَلْیَصْطَبِرْ عَلَیْہَا ، فَإِنَّ اللَّہَ ، قَالَ لِنَبِیِّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : {وَلاَ تَمُدَّنَّ عَیْنَیْک إِلَی مَا مَتَّعْنَا بِہِ أَزْوَاجًا مِنْہُمْ} ثُمَّ قَرَأَ إِلَی آخِرِ الآیَۃِ۔
(٣٦٤٨٣) حضرت ہشام بن عروہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہمیں، میرے والد صاحب نے کہا تھا : جب تم میں سے کوئی دنیا کی زینت اور خوب صورتی کو دیکھے تو اس کو چاہیے کہ وہ اپنے گھر والوں کے پاس آئے اور ان کو نماز پڑھنے اور اس پر ٹھہرنے کا حکم دے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے فرمایا : { وَلاَ تَمُدَّنَّ عَیْنَیْک إِلَی مَا مَتَّعْنَا بِہِ أَزْوَاجًا مِنْہُمْ } پھر آپ (رض) نے آخر تک یہ آیت تلاوت فرمائی۔