(۳۶۵۱۵) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَیْمَانَ الرَّازِیّ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو سِنَانٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، قَالَ : یُحَاسِبُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ الَّذِینَ أَرْسَلَ إلَیْہِمَ الرُّسُلَ فَیُدْخِلُ الْجَنَّۃَ مَنْ أَطَاعَہُ وَیُدْخِلُ النَّارَ مَنْ عَصَاہُ : وَیَبْقَی قَوْمٌ مِنَ الْوِلْدَانِ وَالَّذِینَ ہَلَکُوا فِی الْفَتْرَۃِ وَمَنْ غُلِبَ عَلَی عَقْلِہِ ، فَیَقُولُ الرَّبُّ تَبَارَکَ وَتَعَالَی لَہُمْ : قَدْ رَأَیْتُمْ إنَّمَا أَدْخَلْت الْجَنَّۃَ مَنْ أَطَاعَنِی وَأَدْخَلْت النَّارَ مَنْ عَصَانِی ، وَإِنِّی آمُرُکُمْ أَنْ تَدْخُلُوا ہَذِہِ النَّارَ ، فَیَخْرُجُ لَہُمْ عُنُقٌ مِنْہَا ، فَمَنْ دَخَلَہَا کَانَتْ نَجَاتَہُ ، وَمَنْ نَکَصَ فَلَمْ یَدْخُلْہَا کَانَتْ ہَلَکَتَہُ۔
(٣٦٥١٥) حضرت ابو صالح فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن ان لوگوں سے حساب لیا جائے گا جن کی طرف رسول بھیجے جاتے تھے۔ ان کی اطاعت کرنے والے جنت میں اور نافرمانی کرنے والے جہنم میں جائیں گے، پھر بچوں، فترتِ رسل کے زمانے میں انتقال کرجانے والوں اور مغلوب العقل لوگ باقی رہ جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ ان سے فرمائے گا کہ تم نے دیکھ لیا کہ میں نے اپنی اطاعت کرنے والوں کو جنت میں اور اپنی نافرمانی کرنے والوں کو جہنم میں داخل کردیا۔ میں تمہیں حکم دیتا ہوں کہ تم اس آگ میں داخل ہوجاؤ۔ پھر جہنم سے ان کے لیے کچھ گردنیں نکلیں گی، جو اس میں داخل ہونے لگے گا وہ نجات پالے گا اور جو پیچھے ہٹے گا وہ ہلاک ہوجائے گا۔