hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 36556

.

ابن أبي شيبة

36556
Ibn Abi Shaybah
(۳۶۵۵۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ مِغْوَلٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عُبَیْدَ اللہِ بْنَ الْعَیْزَارِ ، قَالَ : إنَّ الأَقْدَامَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ کَمَثَلِ النَّبْلِ فِی الْقَرْنِ ، وَالسَّعِیدُ مَنْ وَجَدَ لِقَدَمَیْہِ مَوْضِعًا یَضَعُہُمَا ، وَعِنْدَ الْمِیزَانِ مَلَکٌ یُنَادِی : أَلاَ إنَّ فُلاَنَ بْنَ فُلاَنٍ ثَقُلَتْ مَوَازِینُہُ ، فَسَعِدَ سَعَادَۃً لاَ یَشْقَی بَعْدَہَا أَبَدًا ، أَلاَ إنَّ فُلاَنَ بْنَ فُلاَنٍ خَفَّتْ مَوَازِینُہُ فَشَقِیَ شَقَائً لاَ یَسْعَدُ بَعْدَہُ أَبَدًا۔
(٣٦٥٥٧) حضرت عبید اللہ بن عیزار فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن پاؤں ایسے ہوں گے جیسے تیروں کے تھیلے میں تیر ہوتے ہیں۔ اس دن خوش نصیب وہ ہوگا جسے اپنا پاؤں رکھنے کے لیے جگہ مل جائے۔ میزان کے پاس ایک فرشتہ اعلان کررہا ہوگا کہ فلاں بن فلاں کا نامہ اعمال وزنی ہوگیا وہ آج خوش نصیب ہوگیا اور آج کے بعد کبھی وہ بدقسمتی کا شکار نہیں ہوگا۔ اور فلاں بن فلاں کے اعمال کا ترازو ہلکا ہوگیا اور وہ بدقسمت ہوگیا اور آج کے بعد کبھی سعادت کا چہرہ نہ دیکھ سکے گا۔