hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 36622

.

ابن أبي شيبة

36622
Ibn Abi Shaybah
(۳۶۶۲۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ وَہِشَامٌ جَمِیعًا ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : کُنَّا عِنْدَ أَبِی عُبَیْدَۃَ بْنِ حُذَیْفَۃَ فِی قُبَّۃٍ لَہُ ، فَأَتَاہُ رَجُلٌ فَجَلَسَ مَعَہُ عَلَی فِرَاشِہِ ، فَسَارَّہُ بِشَیْئٍ لَمْ أَفْہَمْہُ ، فَقَالَ لَہُ أَبُو عُبَیْدَۃَ : فَإِنِّی أَسْأَلُک أَنْ تَضَعَ إصْبَعَک فِی ہَذِہِ النَّارِ ، وَکَانُونٌ بَیْنَ أَیْدِیہمْ فِیہِ نَارٌ ، فَقَالَ الرَّجُلُ : سُبْحَانَ اللہِ ، فَقَالَ لَہُ أَبُو عُبَیْدَۃَ : تَبْخَلُ عَلَیَّ بِإِصْبَعٍ مِنْ أَصَابِعِکَ فِی نَارِ الدُّنْیَا وَتَسْأَلُنِی أَنْ أَجْعَلَ جَسَدِی کُلَّہُ فِی نَارِ جَہَنَّمَ ، قَالَ : فَظَنَنَّا أَنَّہُ دَعَاہُ إِلَی الْقَضَائِ۔
(٣٦٦٢٣) محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ ہم ابوعبیدہ کے پاس ان کے گنبد میں بیٹھے ہوئے تھے تو ایک آدمی ان کے پاس آیا اور ان کے ساتھ ان کے بستر پر بیٹھ گیا۔ اس نے ابوعبیدہ (رض) سے پوشیدہ طور پر کوئی بات کی جو ہم نہ سمجھ سکے۔ ابوعبیدہ نے اس سے کہا کہ اپنی انگلی اس آگ میں ڈالو۔ ہمارے درمیان ایک انگیٹھی میں آگ جل رہی تھی۔ اس آدمی نے کہا ” سبحان اللہ “ تو ابوعبیدہ نے فرمایا کہ تو میرے لیے اس دنیا کی آگ میں ایک انگلی کے بارے میں بھی بخل کرتا ہے اور مجھ سے سوال کرتا ہے کہ میں اپنے تمام جسم کو جہنم کی آگ میں ڈال دوں۔ راوی کہتے ہیں کہ ہمارے خیال میں اس آدمی نے ابوعبیدہ کو قاضی بننے کی دعوت دی تھی۔