(۳۶۶۶۴) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، أَنَّ أَبَا ثَامِرٍ کَانَ رَجُلاً عَابِدًا ، فَنَامَ ذَاتَ لَیْلَۃٍ قَبْلَ أَنْ یُصَلِّیَ الْعِشَائَ ، فَأَتَاہُ مَلَکَانِ أَوْ رَجُلاَنِ فِی مَنَامِہِ فَقَعَدَ أَحَدُہُمَا عِنْدَ رَأْسِہِ وَالآخَرُ عِنْدَ رِجْلَیْہِ ، فَقَالَ : الَّذِی عِنْدَ رَأْسِہِ لِلَّذِی عِنْدَ رِجْلَیْہِ : الصَّلاَۃُ قَبْلَ النَّوْمِ تُرْضِی الرَّحْمَن وَتُسْخِطُ الشَّیْطَانَ ، وَقَالَ الَّذِی عِنْدَ رِجْلَیْہِ لِلَّذِی عِنْدَ رَأْسِہِ : إنَّ النَّوْمَ قَبْلَ الصَّلاَۃِ یُرْضِی الشَّیْطَانَ وَیُسْخَطُ الرَّحْمَن۔
(٣٦٦٦٤) حضرت ثابت سے مروی ہے کہ ابوثامر ایک عابد آدمی تھے تو ایک دن نماز عشاء پڑھنے سے قبل سوگئے۔ تو ان کے پاس دو فرشتے آئے یا دو آدمی خواب میں آئے اور ایک ان میں ان کے سر کے پاس اور دوسرا پاؤں کے پاس بیٹھ گیا۔ پھر سر والے نے پاؤں والے سے کہا کہ سونے سے قبل نماز پڑھنا رحمن کو راضی کرتا ہے اور شیطان کو ناراض کرتا ہے۔ اور پاؤں والے نے سر والے سے کہا کہ نماز سے قبل سوجانا یہ شیطان کو راضی کرتا ہے اور رحمن کو ناراض کرتا ہے۔