(۳۶۶۹۳) حَدَّثَنَا شَاذَانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا مَہْدِیُّ بْنُ مَیْمُونٍ ، عَنِ الْجُرَیْرِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَقِیقٍ الْعُقَیْلِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ کَعْبًا یَقُولُ : لأَنْ أَبْکِی مِنْ خَشْیَۃِ اللہِ تَعَالَی حَتَّی یَسِیلَ دمعِی عَلَی وَجْنَتِی أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ أَنْ أَتَصَدَّقَ بِوَزْنِی ذَہَبًا وَالَّذِی نَفْسُ کَعْبٍ بِیَدِہِ مَا مِنْ عَبْدٍ مُسْلِمٍ یَبْکِی مِنْ خَشْیَۃِ اللہِ حَتَّی تَقْطُرَ قَطْرَۃً مِنْ دُمُوعِہِ إلی الأَرْضِ فَتَمَسُّہُ النَّارُ أَبَدًا حَتَّی یَعُودَ قَطْرُ السَّمَائِ الَّذِی وَقَعَ إِلَی الأَرْضِ مِنْ حَیْثُ جَائَ وَلَنْ یَعُودَ أَبَدًا۔
(٣٦٦٩٣) حضرت عبداللہ بن شقیق العقیلی فرماتے ہیں کہ میں نے کعب (رض) کو کہتے ہوئے سنا کہ میں اللہ کے خوف سے روؤں یہاں تک کہ آنسو میرے رخسار پر بہنے لگیں یہ مجھ کو اس سے زیادہ پسند ہے۔ میں اپنے وزن کے بقدر سونا صدقہ کروں۔ قسم ہے اس ذات کی کہ جس کے قبضہ میں کعب (رض) کی جان ہے کہ جو بھی کوئی مسلمان اللہ کے خوف سے روتا ہے اور اس کے آنسو زمین پر گرتے ہیں اس کو جہنم کی آگ اس وقت تک نہیں چھو سکتی جب تک آسمان سے پانی کا زمین پر ٹپکا ہوا قطرہ دوبارہ اپنی جگہ پر نہ چلا جائے اور وہ ہرگز نہیں جاسکتا۔