(۳۶۶۹۵) حَدَّثَنَا ہَوْذَۃُ بْنُ خَلِیفَۃَ، قَالَ: حدَّثَنَا عَوْفٌ، عَنْ أَبِی الْوَرْدِ بْنِ ثُمَامَۃَ، عَنْ وَہْبِ بْنِ مُنَبِّہٍ، قَالَ: کَانَ فِی بَنِی إسْرَائِیلَ رِجَالٌ أَحْدَاثُ الأَسْنَانِ مَغْمُورُونَ فِیہِمْ ، قَدْ قَرَؤُوا الْکِتَابَ وَعَلِمُوا عِلْمًا ، وَإِنَّہُمْ طَلَبُوا بِقِرَائَتِہِمَ الشَّرَفَ وَالْمَالَ، وَإِنَّہُمَ ابْتَدَعُوا بِدَعًا أَخَذُوا بِہَا الشَّرَفَ وَالْمَالَ فِی الدُّنْیَا فَضَلُّوا وَأَضَلُّوا کَثِیرًا۔
(٣٦٦٩٥) حضرت وہب بن منبہ فرماتے ہیں کہ بنی اسرائیل میں چند جاہل نوجوان تھے۔ انھوں نے کتاب کو پڑھا اور علم حاصل کیا اور انھوں نے اس کے پڑھنے پر مال اور شرافت مانگنا شروع کردی۔ اور انھوں نے ہی اس بدعت کو شروع کیا۔ وہ اس کے بدلہ میں عزت اور مال دنیا میں طلب کرتے پس وہ خود بھی گمراہ ہوئے اور انھوں نے دوسروں کو بھی گمراہ کیا۔