hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 36696

.

ابن أبي شيبة

36696
Ibn Abi Shaybah
(۳۶۶۹۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنِی عَبْدُ اللہِ بْنُ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ : کَانَ لأَیُّوبَ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَخَوَانِ فَجَائَا جمیعا فَلَمْ یَسْتَطِیعَا أن یَدْنُوَا منہ مِنْ رِیحِہِ ، فَقَالَ : أَحَدُہُمَا لِلآخَرِ : لَوْ کَانَ اللَّہُ عَلِمَ لأَیُّوبَ خَیْرًا مَا بَلَغَ بِہِ ہَذَا ، فَجَزَعَ أَیُّوبُ مِنْ قَوْلِہِمَا جَزَعًا شَدِیدًا لَمْ یَجْزَعْہُ مِنْ شَیْئٍ قَطُّ ، فَقَالَ أَیُّوبُ : اللَّہُمَّ إنْ کُنْت تَعْلَمُ أَنِّی لَمْ أَبِتْ لَیْلَۃً قَطُّ شِبَعًا وَأَنَا أَعْلَمُ مَکَانَ جَائِعٍ فَصَدِّقْنِی ، فَصُدِّقَ وَہُمَا یَسْمَعَانِ ، ثُمَّ قَالَ : اللَّہُمَّ إنْ کُنْت تَعْلَمُ أَنِّی لَمْ أَلْبَسْ قَمِیصًا قَطُّ وَأَنَا أَعْلَمُ مَکَانَ عَارٍ فَصَدِّقْنِی فَصُدِّقَ وَہُمَا یَسْمَعَانِ، ثُمَّ خَرَّ سَاجِدًا ، ثُمَّ قَالَ : اللَّہُمَّ إنِّی لاَ أَرْفَعُ رَأْسِی حَتَّی تَکْشِفَ عَنِّی ، قَالَ : فَمَا رَفَعَ رَأْسَہُ حَتَّی کَشَفَ اللَّہُ عَنْہُ۔
(٣٦٦٩٧) حضرت عبداللہ بن عبید بن عمیر (رض) فرماتے ہیں کہ ایوب کے دو بھائی تھے۔ وہ دونوں اکٹھے آئے تو ایوب سے آنے والی بو کی وجہ سے اس کے قریب نہ ہوسکے تو ان میں سے ایک نے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ ایوب (علیہ السلام) میں کوئی بھلائی دیکھتے تو اس کو یہاں تک نہ پہنچاتے۔ تو ایوب (علیہ السلام) ان کے اس قول کی وجہ سے اتنا شدت سے روئے کہ اتنا کبھی نہ روئے تھے۔ پھر ایوب (علیہ السلام) نے فرمایا کہ ” اے اللہ اگر تو جانتا ہے میں کسی بھی رات پیٹ بھر کر نہیں سویا جبکہ میں ایک بھوکے کے مقام کو بھی جانتا ہوں تو تو میری تصدیق کر چنانچہ ان کی تصدیق کی گئی اور وہ دونوں سن رہے تھے۔ پھر انھوں نے دعا کی کہ اے اللہ ! اگر تو جانتا ہے کہ میں نے کبھی قمیص نہیں پہنی اور میں ننگے کے مقام کو بھی جانتا ہوں تو میری تصدیق کر چنانچہ اس کی تصدیق کی گئی اور وہ دونوں سن رہے تھے۔ پھر ایوب (علیہ السلام) سجدہ میں گرگئے پھر دعا کی کہ اے اللہ ! میں اس وقت تک سر نہیں اٹھاؤں گا کہ جب تک تو میرے غم کو نہیں دور کردے گا۔ پھر انھوں نے اس وقت تک اپنا سر نہیں اٹھایا کہ جب تک اللہ نے ان کا غم دور نہیں کردیا۔