hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 36704

.

ابن أبي شيبة

36704
Ibn Abi Shaybah
(۳۶۷۰۵) حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ نُسَیْرٍ ، عَنْ بَکْرٍ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ الْکَوَّائِ لِرَبِیعِ بْنِ خُثَیْمٍ : مَا نَرَاک تَذُمُّ أَحَدًا ، وَلاَ تَعِیبُہُ ، قَالَ : وَیْلَک یَا ابْنَ الْکَوَّائِ ، مَا أَنَا عَنْ نَفْسِی بِرَاضٍ فَأَتَفَرَّغُ مِنْ ذَمِّی إِلَی ذَمِّ النَّاسِ ، إنَّ النَّاسَ خَافُوا اللَّہَ عَلَی ذُنُوبِ الْعِبَادِ وَأَمِنُوا عَلَی ذُنُوبِہِمْ۔
(٣٦٧٠٥) حضرت بکر فرماتے ہیں کہ ابن الکواء (رض) نے ربیع بن خثیم سے کہا کہ ہم آپ کو دیکھتے ہیں کہ نہ تو آپ کسی کی برائی بیان کرتے ہیں اور نہ ہی کسی پر کوئی عیب لگاتے ہیں۔ تو انھوں نے جواب دیا کہ تیرے لیے ہلاکت ہو اے ابن الکواء میں تو اپنے نفس سے بھی راضی نہیں کہ میں اپنی برائی سے فراغت پا کر لوگوں کی برائی کروں۔ لوگ بندوں کے گناہوں کی وجہ سے اللہ سے ڈرتے ہیں اور اپنے گناہوں سے بےخوف رہتے ہیں۔