hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 36707

.

ابن أبي شيبة

36707
Ibn Abi Shaybah
(۳۶۷۰۸) حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ نُسَیْرٍ ، عَنْ بَکْرٍ ، قَالَ : کَانَ الرَّبِیعُ یَقُولُ إذَا أَصْبَحَ : اعْمَلُوا خَیْرًا وَقُولُوا خَیْرًا وَدُومُوا عَلَی صَالِحٍ ، وَإِذَا أَسَأْتُمْ فَتُوبُوا وَإِذَا أَحْسَنْتُمْ فَزِیدُوا ، مَا عَلِمْتُمْ فَأَقِیمُوا ، وَمَا شَکَکْتُمْ فَکِلُوہُ إِلَی اللہِ ، الْمُؤْمِنُ فَلاَ تُؤْذُوہُ ، وَالْجَاہِلُ فَلاَ تَجَاہَلُوہُ ، وَلاَ یَطُلْ عَلَیْکُمَ الأَمَدُ فَتَقْسُوا قُلُوبُکُمْ ، وَلاَ تَکُونُوا کَالَّذِینَ ، قَالُوا : سَمِعْنَا وَہُمْ لاَ یَسْمَعُونَ۔
(٣٦٧٠٨) حضرت بکر (رض) فرماتے ہیں کہ ربیع بن خثیم صبح کو کہا کرتے تھے کہ اچھے اعمال کرو اور اچھی بات کہو۔ اور نیک آدمی کی صحبت پر مداومت کرو اور جب تم کوئی گناہ کرلو تو توبہ کرو اور جب تم کوئی نیکی کرلو تو مزید آگے بڑھو جو عمل کرو اس پر قائم رہو، اور جس چیز میں تم شک کرو اس کو اللہ کے سپرد کردو۔ مومن کو تکلیف نہ دو اور جاہل سے جہالت مت کرو۔ اور تمہاری امیدیں لمبی نہ ہونے پائیں ورنہ دل سخت ہوجائیں گے۔ { ولا تکونوا ۔۔۔ الخ } اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجاؤ جنہوں نے کہا کہ ہم نے سن لیا اور وہ نہیں سنتے تھے۔