hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 36740

.

ابن أبي شيبة

36740
Ibn Abi Shaybah
(۳۶۷۴۱) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ : أَوْصَی رَجُلٌ ابْنَہُ ، فَقَالَ : یَا بُنَی ، أَظْہِرَ الْیَأْسَ مِمَّا فِی أَیْدِی النَّاسِ فَإِنَّہُ غِنًی ، وَإِیَّاکَ وَطَلَبَ الْحَاجَاتِ فَإِنَّہُ فَقْر حَاضِرٌ ، وَإِیَّاکَ وَمَا یُعْتَذَرُ مِنْہُ بِالْقَوْلِ ، وَإِذَا صَلَّیْت فَصَلِّ صَلاَۃَ مُوَدِّعٍ لاَ تَرَی أَنَّک تَعُودُ ، وَإِنَ اسْتَطَعْت أَنْ تَکُونَ الْیَوْمَ خَیْرًا مِنْک أَمْسِ وَغَدًا خَیْرًا مِنْک الْیَوْمَ فَافْعَلْ۔
(٣٦٧٤١) حضرت عبدالملک بن عمیر (رض) کا ارشاد ہے کہ ایک آدمی نے اپنے بیٹے کو نصیحت کی کہ لوگوں کے ہاتھوں میں موجود چیز سے ناامیدی ظاہر کر اس لیے کہ یہی غنا ہے۔ اور اپنے آپ کو حاجات کے مانگنے سے بچا کیونکہ یہی اس زمانہ کا فقر ہے اور اپنے آپ کو ان باتوں سے بچا جن کی معذرت کرنی پڑے اور جب تو نماز پڑھے تو ایسی نماز پڑھ کہ جیسے یہ آخری نماز ہے یہ مت سمجھ کہ دوبارہ بھی موقع ملے گا۔ اور اگر تو اس طرح کرسکتا ہو تیرا آج کل سے بہتر اور آئندہ کا دن آج سے بہتر ہو تو اس طرح ضرور کر۔